نواز شریف کی جائیداد کی 19نومبر کو ہونے والی نیلامی روک دی گئی
ریونیو جج نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جائیداد کی 19نومبر کو ہونے والی نیلامی روک دی ۔ریونیو جج نے نواز شریف کی نیلامی روکنے سے متعلق حکم امتناع جاری کردیا ہے۔ریونیو جج نے حکم امتناع میں اے سی کینٹ اور اے سی رائے ونڈ کو نیلامی نہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔نواز شریف سے 80لاکھ پائونڈ جرمانے کی وصولی کے کیس میں جائیداد کی نیلامی کا حکم دیا گیا تھا۔