ڈالر کی بلیک مارکیٹنگ؛ بینکوں کیخلاف کارروائی کیلئے 15 دسمبر کی ڈیڈ لائن

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے ڈالر کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث بینکوں کے خلاف ایکشن کے لئے 15 دسمبر کی ڈیڈ لائن دے دی۔پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں قیصر احمد شیخ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا۔
مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی برجیس طاہر نے گورنراسٹیٹ بینک کی عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کیا۔برجیس طاہر نے سوال کیا کہ افغانستان کا وزیر خزانہ ایک جماعت پڑھا ہے، وہاں ڈالر ریٹ فکس ہے، پاکستان میں ڈالر 200 روپےکی سطح پر واپس کب آئے گا؟گزشتہ اجلاس میں بتایا گیا تھا کہ 8 بینکوں نے ڈالر کے معاملے میں بے ضابطگی کی، غریب آدمی جرم کرے تو اُس کے لئے بڑے قوانین ہیں، بینکوں نے اتنا بڑا فراڈ کیا، قانون کیوں حرکت میں نہیں آیا؟ بینکوں نے معیشت کا یڑاغرق کردیا، بتایا جائے کہ بینکوں کے خلاف کیا کارروائی ہوئی؟