عمران خان لانگ مارچ کو ممنوعہ فنڈنگ سے چلا رہے ہیں: مولانا فضل الرحمٰن

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ عمران خان لانگ مارچ ممنوعہ فنڈنگ کے پیسوں سے چلا رہے ہیں، اسے اندرونی جارحیت نہیں تو اور کیا کہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰں نے کہا کہ یحییٰ خان کے دور حکومت میں جنرل رانیوں کی حکومت تھی مگر عمران خان کے دور میں پیرنیو اور گوگیوں کی حکومت تھی۔
پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ ملک کو جن حالات سے دوچار کیا جارہا ہے، قومی فریضہ ہے کہ پاکستان کی بقا کے لیے یک جہتی کا مظاہرہ کریں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف جارحیت کا مقابلہ کریں کیونکہ بیرونی دشمن اتنا نقصان نہیں پہنچا سکتا جتنا عمران خان نے دشمن بن کر اندرونی جارحیت میں اضافہ کیا۔