ساتھ کام کرنے والے مرد حضرات کو اگر اداکارائیں بھائی نہ کہیں تو ان حضرات کا دماغ خراب ہوجاتا ہے: اشنا شاہ
اداکارہ اشنا شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ شوبز میں ساتھ کام کرنے والے مرد حضرات کو اگر اداکارائیں بھائی نہ کہیں تو ان حضرات کا دماغ خراب ہوجاتا ہے۔اداکارہ نے اپنی مختصر ٹوئٹ میں بتایا کہ اداکاراؤں کو ساتھ کام کرنے والے مرد حضرات کو ’بھائی‘ کہنے یا بلانے کا شوق نہیں بلکہ ان کی ضرورت ہے۔اشنا شاہ نے لکھا کہ اگر ساتھ کام کرنے والے افراد کو ’بھائی‘ نہ کہیں تو کافی حضرات کا دماغ خراب ہوجاتا ہے۔