دوسرا ٹی 20: ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی،8 کھلاڑی آؤٹ

Nov 16, 2024 | 16:34

) دوسرے ٹی 20 میچ میں میزبان آسٹریلیا کے 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ سڈنی میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلوی اوپنرز نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا، ابتدائی 3 اوورز میں ہی ٹیم کا سکور 52 رنز تک پہنچا دیا تاہم متھیو شارٹ 32 اور جیک فریزر میک گرک 29 رنز پر پویلین لوٹے جبکہ کپتان جوش انگس صفر پر ساتھ چھوڑ گئے۔ آسٹریلیا کے دیگر کھلاڑیوں میں گلین میکسویل 21، مارکس سٹوئنس 14، ٹم ڈیوڈ 18، آرون ہارڈی 28، زیویئر بارٹلیٹ 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4، عباس آفریدی نے 3 جبکہ سفیان مقیم نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ قبل ازیں آسٹریلوی ٹیم کے کپتان جوش انگلس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میچ میں فتح کیساتھ سیریز اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔ یاد رہے کہ 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں میزبان آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دی تھی، بارش کی وجہ سے دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 7، 7 اوورز تک کیلئے محدود کر دیا گیا تھا 

مزیدخبریں