کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔
کراچی کے علاقے ہجرت کالونی میں مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پرپولیس اوررینجرزنے سرچ آپریشن کیا جس میں ایلیٹ کمانڈوز نے بھی حصہ لیا۔ پولیس اوررینجرزنے گلستان جوہراورحسین ہزارہ گوٹھ میں بھی رہائشی عمارتوں کا محاصرہ کرکے ٹارگٹڈ آپریشن کیا جس میں دو درجن سے زائد افراد کوحراست میں لے لیا گیا، جبکہ کورنگی کراسنگ مہران ٹاون میں بھی رینجرز نے گھر گھر تلاشی کے دوران تیس سے زائد افراد کوحراست میں لے کرتفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے