ایوانوں میں بیٹھنے والے ہوش کے ناخن لیں اور سندھ کے عوام کے جذبات کا احترام کریں۔ ذوالفقار مرزا
رکن سندھ اسمبلی غلام محمد شہلیانی کی جانب سے دئیے گئےعشائیہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقارمرزا کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کسی کی دھمکیوں سے نہیں بلکہ عوامی امنگوں کے برعکس کئے جانے والے فیصلوں سے تباہ ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی ایوانوں میں بیٹھنے والے ہوش کے ناخن لیں اور سندھ کے عوام کے جذبات کا احترام کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی نظام پر حکومتی حکمت عملی کو سندھ کے عوام دیکھ رہے ہیں۔ سندھ کے عوام سے ان کا حق کوئی نہیں چھین سکتاِ، ذوالفقار مرزا نے کہا کہ پیپلزپارٹی جلدمتحدہ قومی موومنٹ سے جان چھڑالے گی۔ عشائیہ میں صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن اورصوبائی وزیر خزانہ مراد علی شاہ سمیت کئی ارکان سندھ اسمبلی نے شرکت کی۔