پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوراک کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کی کال پر ہر سال سولہ اکتوبر کو عالمی یوم خوراک منایا جاتا ہے۔انیس سو اناسی میں اس ادارہ کی بیس ویں جنرل کانفرنس میں یہ دن باقاعدہ طور پر منانے کی منظوری دی گئی۔ اس وقت سے آج تک اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک میں عالمی یوم خوراک منایا جاتا ہے جس کا بنیادی مقصد عالمی سطح پر خوراک کی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔آج دن کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف تقریبات و سیمینار کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔