آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم گلگت، مالا کنڈ، اور کشمیر سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی نورپور تھل اورلسبیلہ میں پڑی جہاں درجہ حرارت انتالیس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔