اقوام متحدہ کے زیر اہتمام خوراک کا عالمی دن ہر سال 16اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔
اس دن کی مناسبت سے سماجی تنظیموں،محکمہ خوراک اورزراعت کے زیراہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا، جس سےخطاب کےدوران ماہرین دنیا بھرمیں خوراک کی کمی، اس کے حصول میں حائل مشکلات پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام خوراک کا عالمی دن ہر سال 16اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد خوراک کی کمی کا شکار ہیں، جبکہ پاکستان میں مہنگائی کے باعث غریب افراد اپنی آمدنی کا 70فیصد خوراک پر خرچ کرنے پر مجبور ہیں۔اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھرمیں پچاس کروڑ سے زیادہ افراد کو دو وقت کی پیٹ بھر روٹی میسر نہیں ہے