پاکستان اور روس کے درمیان ایل این جی بین الحکومتی معاہدہ طے

اسلام آباد میں پاک روس ایل این جی معاہدے کی یاداشت پردستخط کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم نوازشریف بھی شریک ہوئے۔وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور روس کے وزیر توانائی الیگزینڈر نویک نے معاہدے کی یادداشت پر دستخط کیے۔معاہدے کے تحت کراچی سے لاہور تک گیارہ سو کلومیٹر طویل گیس پائپ لائن تعمیر کی جائے گی ۔ روس منصوبے پر دو ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کرے گا۔ منصوبے کا پہلا مرحلہ دسمبر دو ہزار سترہ میں مکمل ہوگا۔ پائپ لائن کی گنجائش بارہ اعشاریہ چار ارب کیوبک میٹر ہوگی جو کراچی میں مائع قدرتی گیس کے ٹرمینلز کو لاہور کے ساتھ منسلک کرے گی،، حکومتی حلقوں کی جانب سے معاہدے کوملک میں توانائی بحران پرقابوپانے کے لئے اہم سنگ میل قرار دیا جارہا ہے۔منصوبے پر تمام ترتکنیکی مدد روسی کمپنی فراہم کرے گی۔ معاہدے سے متعلق وزیراعظم نوازشریف اورروسی صدرولادی میرپیوٹن کے درمیان اوفا میں بھی تبادلہ خیال کیاگیا تھا۔۔۔