بلآخر دہشتگردی کی جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کو تسلیم کر ہی لیا کہ پاک فوج کی کارروائیوں کی وجہ سے القاعدہ پر دباؤ بڑھا:اوباما

وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر باراک اوباما نے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء سے متعلق پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم افغانستان کو ایک مضبوط اور محفوظ ملک دیکھنا چاہتے ہیں،، ہم نے افغان فوجیوں کو سیکیورٹی کیلیے ٹریننگ دی اور وہ اپنے ملک کا بہادری سے تحفظ کر رہے ہیں لیکن وہ ابھی اتنی مضبوط نہیں جتنا انہیں ہونا چاہیے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں آئندہ سال نو ہزار آٹھ سو امریکی فوجی برقرار رہیں گے جبکہ دو ہزار سولہ کے بعد ان کی تعداد کم ساڑھے پانچ ہزار کردی جائے گی،امریکی صدر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی کارروائیوں کی وجہ سے القاعدہ کا افغانستان پر دباؤ بڑھا ہے وہ آیندہ ہفتے وزیراعظم پاکستان نوازشریف کی میزبانی کریں گے نوازشریف سے ملاقات میں طالبان اور افغان حکومت سے مذاکرات آگے بڑھانے پر بات ہوگی صدر اوباما نے طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے پاکستان سمیت دیگر اتحادیوں کو ساتھ مل بیٹھنے پر زور دیا،