عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرنے تک بہتری نہیں آسکتی ،ٹیکس جمع نہیں ہوگا تو ملک مقروض رہے گا:عمران خان
نتھیا گلی میں خیبرپی کے ٹوورازم ڈپارٹمنٹ کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ آج ہر پاکستانی ایک لاکھ دس ہزار روپے کا مقروض ہے ۔ آزاد ممالک میں ٹیکس کا پیسہ عوام پر خرچ کیا جاتا ہے ۔عوام کو ٹیکس کے بعد ہونے والے فائدے سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے ،جب تک عوام کا پیسہ عوام پر خرچ نہیں کیا جاتا تب تک بہتری نہیں آسکتی ۔۔انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں ریسٹ ہاؤسز پر چار لاکھ روپے لگا کر چالیس لاکھ روپے کمائے ہیں ۔ انہیں فروخت نہیں کی اجائے گا