بلوچستان کے سینیرسیاستدان اور رند قبیلے کے سرداریار محمد رندنے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا
پاکستان تحریک انصاف کی بلوچستان میں باقاعدہ انٹری کا آغاز ہوگیا ہے،، بلوچستان میں رند قبیلے کےسربراہ سردار یار محمد رند تحریک انصاف میں شامل ہونے کا باضابطہ اعلان اپنی رہائشگاہ پر آج شام پانچ بجے کریں گے،،اس موقع پر چئیرمین تحریک انصاف عمران خان بھی موجود ہوں گے،، یار محمد رند کا کہناہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی وجوہات آج وہ پریس کانفرس میں بیان کریں گے