قبرستانوں کیلئے مختص رقم اورنج لائن ٹرین پر خرچ کرنے کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج کریں گے:محمودالرشید

لاہورمیں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےمیاں محمودالرشید نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کی آبادی کے برعکس قبرستان نہ ہونے کے برابر ہیں۔ شہری پیاروں کی تدفین کےلیے مارے مارے پھرتے ہیں مگرانہیں قبرستانوں میں جگہ نہیں ملتی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے قبرستانوں کےلیے مختص ایک ارب روپے کی رقم اورنج ٹرین اورمال روڈ پرخرچ کرکےعوامی حقوق پرڈاکہ ڈال رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکسوں سے حاصل رقم عوام کی فلاح پر خرچ ہونی چاہے۔ پی پی ایک سو سینتالیس میں مسلم لیگ نون کی شکست عوام کی حکومتی پالیسیوں پرعدم اعتماد کا نتیجہ ہے۔ حکمرانوں نے سبق نہ سیکھا توآئندہ الیکشن میں عوامی طاقت سے گھر بھیجیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نےکہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی اختلاف نہیں۔ تمام عہدیداروں اورکارکنوں نے الیکشن مہم میں حصہ لیا تھا۔