2018 تک لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیں گے:نوازشریف

جھنگ میں بارہ سو تیس میگاواٹ گیس پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بجلی کی قلت ہے، بجلی بحران پرقابو پانے کیلیے کئی منصوبے لگ رہےہیں، شرح سود نیچے آگئی، گروتھ ریٹ بڑھ گیا ،اربوں روپے کی بچت کی، پاکستان کا معیشت کا شمار مثبت میں ہورہا ہے، کھ لوگ ٹی وی پرکہتے ہیں کہ حکومت ڈیلیورنہیں کررہی، اس کو ڈیلیوری نہیں کہتے تو پھر کس کو کہتے ہیں،وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بجلی کی فراہمی اور دہشتگردی کاخاتمہ ہمارے لیے چیلنجز ہیں، پورا یقین ہے کہ دوہزار سترہ یا اٹھارہ تک لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کریں گے،،، کراچی کی رونقیں بحال ہورہی ہیں،کاروبار دوبارہ شروع ہورہاہے،،، بجلی کی قلت کاخاتمہ کردیں تو عوام کے سامنے سرخرو ہو جائیں گے۔وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت ایک ایک پیسہ قوم کی امانت سمجھ کرخرچ کر رہی ہے، ہم کب تک کھیل کود میں لگے رہیں گے، گردوغبار اٹھتا رہے گا اور قافلے چلتے رہیں گے،رکردگی پرتنقید کرنے والے دیکھیں ملک میں امن بحال ہورہاہے۔۔۔ ان کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد کسان پیکج پر فوری طور پر کام شروع کردیا ہے،ی اے پی سستا ہونے کا فائدہ کسانوں کو پہنچے گا۔۔۔۔