کوئٹہ میں سبزل روڈ پر ایف سی کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد مارے گئے،
فرنٹیئر کور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ شہر کے سبزل روڈ کے علاقے میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا اور آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو افراد ہلاک ہوئے جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔
ترجمان کے مطابق ایک اور کارروائی میں ایران سے متصل ضلع کیچ کے علاقے مند میں عسکریت پسندوں کی موجودگی پر کی گئی،،کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص ہلاک ہوا جس کا تعلق ایک کالعدم عسکریت پسند تنظیم سے تھا،،ایف سی کے ترجمان کے مطابق مند میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں دس افراد کو گرفتار کرکے ان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا