کراچی کی احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم کیخلاف چار سو باسٹھ کے ریفرنس کی سماعت ہوئی
کراچی کی احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم کیخلاف چار سو باسٹھ کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سرکاری گواہ عماد الدین کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ ڈاکٹر عاصم کے وکلاء کی جانب سے عماد الدین پر جرح کی گئی۔ ڈاکٹر عاصم کے وکیل عامر رضا نقوی نے گواہ عمادالدین سے پوچھا کہ کیا آپ کی جانب سے زمینوں سے متعلق کوئی الاٹمنٹ پیش کی گئی۔ ڈاکٹر عاصم کے نام سے کوئی زمین لیز ہوئی۔ گواہ عماد الدین کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم کے حوالے سے کوئی الاٹمنٹ پیش نہیں کیا گئی۔ عدالت نے پہلے گواہ کا بیان مکمل ہونے پر کیس کے دوسرے گواہ یونس ڈہری کو انتیس اکتوبر تک پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ کیس کی سماعت انتیس اکتوبرتک ملتوی کردی گئی