کراچی میں پیپلزپارٹی کی سلام شہدا ریلی کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے
سانحہ کارساز کے شہدا کی یاد میں نکالی جانے والی سلام شہدا ریلی کے لیے سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدام کیے گئے ہیں۔ ریلی کے آغاز پر بلاول ہاؤس کے قریب سے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا گیا، پولیس کے مطابق ملزم مشکوک انداز میں موبائل فون سے ویڈیو بنارہا تھا۔ پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے مشکوک شخص کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایم اے جناح روڈ اوراطراف کی سڑکیں کنٹینرز لگا کربند کی گئی ہیں، ریلی کی سیکیورٹی کیلئے ساڑھے آٹھ ہزار پولیس اہلکاروں اور کمانڈوز کو تعینات کیا گیا ہے۔