دنیا بھرمیں آج خوراک کادن منایا جارہاہے
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کے زیر اہتمام ہر سال سولہ اکتوبر کو عالمی یوم خوراک منایا جاتا ہے،،اس دن کو منانے کی منظوری انیس سو نواسی میں دی گئی تھی ،،دن کا بنیادی مقصد عالمی سطح پر خوراک کی پیداوار میں اضافہ،،خوراککی قلت کےخاتمے کےلیے اقدامات،،عالمی خوراک کے مسئلے سے متعلق عوام میں آگاہی پیدا کرنا،،ناقص غذا
اور غربت کے خلاف جدوجہد کرنا،،اور مستقبل میں غذائی قلت جیسے مسئلے سے نمٹنے کے لیےحکمت عملی تیار کرنا ہے،،تا کہ آنےوالی نسلوں کو اس عذاب سےبچایا جاسکے
انٹرنیشنل فوڈ پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹرجنرل کاکہناہے،،کہ سن دو ہزار سے ترقی یافتہ ممالک میں غذائی قلت کا لیول انتیس فیصد کم ہوا ہے،،لیکن دو ہزار تیس تک اس کو بالکل ختم کرنے کے لیے عالمی ہدف کے مطابق کوششیں مزید تیز کرناہوں گی،،گلوبل ہنگر انڈیکس کےمطابق اس وقت بائیس ممالک ایسے ہیں ،،جو شدید غذائی بحران کا شکار ہیں،،
پاکستان کی اٹھارہ کروڑ سے زائد آبادی میں سے پانچ کروڑ افراد ایسے ہیں،، جنھیں پیٹ بھر روٹی میسرنہیں،،ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد خوراک کی کمی کا شکار ہیں،،