وقت کے یزید سمجھتے تھےانہیں للکارانے والا کوئی نہیں ہوگا:بلاول بھٹو زرداری
سلام شہدا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری انتہائی پرجوش نظر آئے،،، بولے کہ 18 اکتوبر 2007 کو بھٹو کی بیٹی عوام کی امید بن کے آئی تھیں،، وطن کو دہشتگردی،غربت،بے روزگاری فرقہ پرستی اور مذہب کے ٹھیکداروں سے آزاد کرانے آئیں تھیں، اس دن عوام کی امیدوں پر حملہ کیا گیا،،، قوم کی بیٹی بے نظیرڈری نا پیچھے ہٹی وقت کے یزیدوں کو للکاراتی رہی،، بی بی کو شہید کرکے وقت کے یزید سمجھتے تھےانہیں للکارنے والا کوئی نہیں ہوگا،بی بی کا بیٹا کا آج تک زندہ ہے، بی بی کا آصف آج تک زندہ ہے۔۔۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم نےآمرکونکالا،ملک میں جمہوریت بحال کی، شیر کے شکار کاٹھیکہ ایک کھلاڑی کو دیا گیا ہے، بچگانہ اپوزیشن سے نواز شریف مضبوط ہوں گے، عوام مایوس نہ ہوں، تیر کمان سے نکل گیا،،، بھٹو میدان میں آگیا ہے۔۔ تخت رائے ونڈ سے آزادی لیں گے،بلاول بھٹو ہم مل کر کشمیریوں کوآزادی دلائیں گے،
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم زبان اور برادری کی سیاست سے آزادی چاہتے ہیں، مل کربینظیربھٹو کےنامکمل مشن کوپورا کریں گے، ہم مل کردہشت گردی کو ختم کریں گے، مذہب کے ٹھیکیداروں سے آزاد ی لیں گے، وہ پورے سندھ اور پارٹی میں تبدیلی لارہے ہیں عوام ساتھ دیں، حقیقی تبدیلی ہم لائیں گے۔۔