صرف وزیراعظم کا نہیں سب کا احتساب ہونا چاہیے،:مولانا فضل الرحمان
وئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس پوری دنیا کا معاملہ ہے جسے صرف پاکستان میں ایشو بنایا جارہا ہے، وزیر اعظم نواز شریف نے خود کو احتساب کے لئے پیش کردیا ہے، معاملہ عدالت میں ہے اور احتساب کے ادارے بھی موجود ہیں تو ایسی صورت حال میں سڑکوں پر آنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ ان لوگوں کا ایجنڈا کیا ہے چند روز میں پتا چل جائے گا، فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ایک جماعت اپنی مرضی کے ٹی او آرز منوانا چاہتی ہے، جو ناانصافی ہو گی،،، فرینڈلی اپوزیشن جمہوریت کا تقاضا ہے، لڑائی جھگڑے کی سیاست زمانہ جاہلیت کی بات تھی۔۔۔۔
سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ نے کہا سب سے زیادہ کرپشن خیبرپختونخوا میں ہے جہاں نوکریاں بیچی جارہی ہیں۔ انہوں نے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی عمران خان کنٹینر پر تھے، اب بھی سڑکوں پر آنے کی باتیں سن رہے ہیں، اب سڑکوں پر یوٹرن لکھنے کی ضرورت نہیں بس ایک شخص کی تصویر لگا دی جائے،،، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے سی پیک پر سب کے تحفظات دور کئے اب سی پیک کے خلاف کیوں رقص کیا جارہا ہے،،،، منصوبے پر سب کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے علاوہ پوری دنیا کشمیر کو متنازع مسئلہ قرار دے رہی ہے، سارک کانفرنس میں بھارت کی جانب سے شرکت سے انکار کی وجہ سے کانفرنس التوا کا شکار ہوئی لیکن پاکستان نے دانشمندانہ اقدام کیا