عمران خان تیس اکتوبرکو اسلام آباد میں نظر نہیں آئیں گے، خیبر پختونخوامیں تحریک انصاف کی حکومت مسلم لیگ ن کی مرہون منت ہے : پرویز رشید
مردان میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مسلیم لیگ ن کےرہنماپرویزرشید نےعمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا،بولےمسلم لیگ ن دھرنے اور گھروں پر یلغار کی سیاست نہیں کرتی،کہا جارہا ہےتیس اکتوبر کو اسلام آباد بندکیاجائےگا،عمران خان رائیونڈمیں ناکام ہوئے، شرط لگاتا خان صاحب تیس اکتوبر کو نظر نہیں آئیں گے، پرویز رشید نے کہا کہ الزام تراشی کی سیاست نہیں کرنا چاہتے، عمران خان کی خیبرپختونخوا میں حکومت مسلم لیگ ن کی مرہون منت ہے،ہم نےانہیں خیبرپختونخوا میں حکومت بنانے کاموقع دیا، جس دن ایک اشارہ کیامسلم لیگ ن کےپی اسمبلی میں اکثریت واضح کرسکتی ہے. جلسہ سےخطاب میں وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دو ہزار تیرہ میں دنیا کہتی تھی کہ پاکستان خطرناک ملک ہے، آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمرتوڑ دی ہے،آج انتہا پسند بھاگ رہےہیں،انہوں نےکہاکہ اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان وسطی ایشیا اور دیگر ممالک سے منسلک ہوگا،جب ملک ترقی کرتا ہے کچھ لوگ دشمن کا کردار ادا کرتے ہوئے سازشیں کرتے ہیں . اس موقع پرمسلم لیگ ن کے رہنما صابرشاہ کا کہنا تھا کہ نریندرمودی بھی پاکستان میں عدم استحکام چاہتا ہے، ایسے ہی کچھ عناصر ملک میں انتشار پھیلاتے ہیں۔