بڑے میاں ہی نہیں چھوٹے میاں بھی کرکٹ کے شوقین , وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر کرکٹ کھیلنے کی فوٹیج شیئر کی
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر کرکٹ کھیلنے کی فوٹیج شیئر کی ہے۔۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ فوٹیج ایک دوست نے بھیجی ہے۔۔ شہباز شریف نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی پسندیدہ گیم کے لیے وقت نکالنا چاہتے ہیں۔۔ وہ چاہیں گے کہ ایک ٹیم بنائی جائے اور ہراتوار کو کرکٹ کھیلی جائے۔۔ شہباز شریف کے ان جذبات پر لوگوں نے دلچسپ تبصرے کیے ہیں،، کسی نے وزیراعلٰیٰ کی سپورٹس مین سپرٹ کو سراہا ہے تو کسی نے مشورہ دیا ہے کہ وہ فی الحال تمام توجہ عوام کے مسائل حل کرنے پر دیں اور کرکٹ کا خیال دل سے نکال دیں، ویسے بھی ان کی عمر اور صحت کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں دیتی۔