جاپانیوں کا بلیوں سے اپنی محبت کا اظہار , ٹوکیو کی سڑکوں پر مارچ
جاپانیوں کی بلی سے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے،کیٹ کیفے،لکی کیٹ اور ہیلو کِٹی کے کردار جاپان سے ہی نکلے اور پوری دنیا میں مقبول ہو گئے۔ جاپانیون نے بلی سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کیلئے ٹوکیو کی سڑکوں پر مارچ کیا، مختلف بلیوں کے رُوپ دھارے یہ لوگ دلچسپ حرکتوں اور معصوم اداؤں سے دیکھنے والوں کا دل لبھاتے رہے، پریڈ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ جاپان میں دو ہفتے بعد ہالووین کا تہوار بھی منایا جا رہا ہے،یہ کیٹ پریڈ بھی اسی تہوار کا حصہ ہے،پریڈ سے لوگوں میں ہالووین کو منانے کیلئے دلچسپی اور بڑھے گی۔