لاہور میں پانامہ لیکس اور گڈ گورننس کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
لاہور میں ٹیک کلب میں پانامہ لیکس اور گڈ گورننس کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان فریڈم موومنٹ پارٹی کے چیئرمین ہارون خواجہ کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس کرپشن کا ایسا ایشو ہے، جسے نظرانداز کرنا ممکن نہیں، وزیراعظم اس ایشو پر سیاسی جماعتوں اور قوم کو وضاحت پیش کریں، ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے جب بھی جموری حکومتیں اقتدار میں آتی ہیں، تو بلدیاتی اداروں کو نظرانداز کر کے ان کے انتخابات تک نہیں کرواتیں، ملک میں مضبوط جموریت کے قیام کے لئے بااختیار بلدیاتی اداروں کا قیام بھی ناگزیر ہے، ہارون خواجہ کا کہنا تھا کہ حکومت بجٹ بناتے وقت عام آدمی کو نظرانداز کرتی ہے، انہوں نے صحت، تعلیم اور عدالتی سمیت دیگر شعبوں کی ناگفتہ بہ صورتحال کو حکومت کی بیڈ گورنس سے تعبیر کیا، سیمینار میں ٹیک کلب کے صدر ڈاکٹر محمد صادق اور تجزیہ نگار سلمان عابد سمیت دیگر دانشوروں نے بھی شرکت کی۔