ویتنام میں سمندری طوفان ساریکا سے قبل ہی طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی
ویتنام کے چار وسطی صوبوں میں سمندری طوفان ساریکا سے قبل ہی صورتحال قابو سے باہر ہوگئی، طوفانی بارشوں کے باعث دریا بپھر گئے ہیں، آبی ذخائر میں پانی کی مقداد خطرے کی حد عبور کرچکی ہے، مختلف حادثات میں مرنے والے افراد کی تعداد اکیس تک جا پہنچی ہے جبکہ درجنوں لاپتہ ہیں، حکام کے مطابق صرف صوبہ کوانگ بِن میں ستر ہزار اور ہان تِن میں پچیس ہزار مکانات تباہ ہوچکے ہیں، پانچ لاکھ افراد بےگھر ہوگئے ہیں، سیلابی ریلوں نے چاول کی کھڑی فصل کو تباہ کردیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان ساریکا جو تائیوان سے ٹکرا چکا ہے، بدھ کے روز ویتنام کے ساحل سے ٹکرائے گا، ڈپٹی وزیراعظم ترین ڈونگ نے ہنگامی بنیادوں پر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔