حکومت ٹکراؤ کی پالیسی اختیار کر کے قومی ادارے تباہ کرنا چاہتی ہے: آصف علی زرداری
بلاول ہاؤس لاہور میں سابق صدر آصف علی زرداری کی سیاسی مصروفیات جاری ہیں۔ سابق صدر سے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے سینئر رہنما فیصل صالح حیات اور حاجی نواز کھوکھر نے ملاقات کی ۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ہمیشہ ملک کو مشکل میں چھوڑ کر جاتی ہے۔ اس وقت معاشی حالت ابتر ہے جبکہ ماضی میں بھی ن لیگ کے ادوار میں ہم ایسی صورتحال کا سامنا کر چکے ہیں۔۔ حکومت کی ناکامیوں کی فہرست طویل ہے ۔ یہ اداروں کے ساتھ ٹکراؤ کی پالیسی اختیار کر کے قومی اداروں کو تباہ کرنا چاہتی ہے ۔ پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابی ماحول بن چکا باہر نکلنے کا وقت آ گیا ہے۔ چاروں صوبوں میں سیاسی سرگرمیاں تیز کر دی جائیں۔ آصف زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی ملاقات کی ۔۔ سندھ کی سیاسی صورتحال اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی