سورج ابھی بھی غصے میں، پورا ملک شدید گرمی کی لپیٹ میں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ سمیت پنجاب بھر میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم مالاکنڈ ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب کےعلاقوں ملتان، بہاولپور ڈی آئی جی خان اور اندرون سندھ میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے، جبکہ بلوچستان میں بھی گرمی کی توقع ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا،سب سےزیادہ درجہ حرارت تربت دادو اورحیدر آباد میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔