پاکستانی کرکٹ کے شائقین کے لئے بہت بڑی خوشخبری
پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ہونے والے آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کے بعد لاہور پہنچ گئے، پی سی بی ذرائع کے مطابق انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس کے دوران نجم سیٹھی کی سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے اعلی حکام سے ملاقاتیں ہوئیں ایئرپورٹ پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئےنجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ سری لنکن ٹیم متحدہ عرب امارات میں جاری پاکستان کی ہوم سیریز کی تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آخری میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گی جبکہ اگلے ماہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کرے گی۔ نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان سے باہمی سیریز کھیلنے سے مسلسل انکار پر بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں کیس پر کام جاری ہے اور جلد اس کا مثبت نتیجہ سامنے آئے گا، پاکستان میں کرکٹ کے میدان جلد مکمل طور پر آباد ہو جائیں گے۔