ان کا بیان پاک فوج کے خلاف نہیں تھا،حکومت فوج اور فوج حکومت کی پشت پر کھڑی ہے, وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال
وزیر داخلہ احسن اقبال نے ننکانہ صاحب میں شہید کیپٹن حسنین کے اہل خانہ سے تعزیت کی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ، کہ میں نے بیان دیا جس پر ڈی جی آئی ایس پی آرنے وضاحت کردی، جس کے بعد بات ختم ہوگئی، ان کا بیان فوج کے خلاف نہیں تھا، پاکستانی قوم، حکومت اور فوج ایک جسم کی مانند ہیں،ملک دشمنوں کی کوشش ہے کہ پاکستان میں بداعتمادی اورعدم استحکام پیداکیاجائے،وفاقی وزیر داخلہ نے غیر ملکیوں کو بازیاب کرانے پر پاک فوج کی تعریف کی اور کہا ، غیرملکی یرغمالیوں کے بارے میں معلومات دی گئیں تو ہم نے آپریشن کیا،، پاکستانی فوج نے بہادری کے ساتھ غیر ملکیوں کوآپریشن کے ذریعے بازیاب کرایا،پوری دنیا نے اس کارنامے کی تعریف کی،، پاک فوج،پولیس،سکیورٹی ادارے اورہم سب متحدبھی ہیں اورکمربستہ بھی، دیگرممالک خطے میں امن کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر جدوجہد کریں،احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کے جذبوں کودنیاکی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی ، ہم خطرات سے گھبراتے نہیں ہیں،، دہشتگردی کیخلاف جتنی قربانی دی اورکامیابی حاصل کی اس کی مثال نہیں ملتی،، پاک فوج کے اہلکار ملکی سلامتی کیلئے ہر خطرے کے سامنے کیلئے تیارہیں،، جس قوم میں کیپٹن حسنین جیسے بہادر جوان ہوں اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا