الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانے پر وفاقی وزرا سمیت دو سو اکسٹھ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی
الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانے پر دو سو اکسٹھ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطلی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق 7 سینیٹرز، 71 ایم این ایز، پنجاب اسمبلی کے 84 اراکین، سندھ اسمبلی کے 50، خیبرپختون خوا کے 38 اور بلوچستان کے 11 اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے، جن اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے ، ان میں نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر، وفاقی وزیربرائے مذہبی امور سردار یوسف، پی ٹی آئی کی منحرف رہنما عائشہ گلا لئی شامل ہیں، اس کے علاوہ حکومتی وزرا طارق فضل چوہدری اور طلال چوہدری سمیت عبدالرحمان کانجو، محسن شاہنواز رانجھااور سابق سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزاکی بھی رکنیت معطل کردی گئی ہے