فرانس: سمندری طوفان نے تباہی مچادی، 13 افراد ہلاک
سمندری طوفان لیزلی کے باعث جنوبی فرانس میں رات کے چند گھنٹے میں تین ماہ کی بارش ہوئی، پانی گھروں کے پہلی منزل تک پہپنچ گیا۔سیلاب کے باعث کچھ افراد لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں600 سے زائد امدادی کارکنوں نے پانی میں پھنسے لوگوں کو نکالنا شروع کردیا جبکہ کشتیوں اور ہیلی کاپٹروں کے ذریعے متاثرین کو محفوظ علاقوں میں منتقل کیا جارہاہے۔فرانسیسی وزیر داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ بارش کی وجہ سے گھر گرنے اور پانی میں ڈوبنے کی وجہ وے مرنے والوں کی تعداد 13ہوگئی۔طوفان کی تیز ہواؤں نے پرتگال اور اسپین کو بھی متاثر کیا ہے اور وہاں بھی جانی و مالی نقصان کا خدشہ ہے