ہنگری میں رات کو سڑکوں پر سونے کی پابندی عائد کر دی گئی
يورپی ملک ہنگری ميں نئے متنازعہ قانون پر عملدرآمد شروع ہو گيا، جس کے تحت بے گھر افراد کو سڑکوں پر رات گزارنے کی اجازت نہيں گی۔ نئے قانون کے تحت پوليس بے گھر افراد کو شيلٹرز يا رات گزارنے کی جگہوں پر گی۔ نوے روز ميں تين مرتبہ خلاف ورزی کرنے والوں کو حراست ميں بھی ليا جا سکتا ہے۔ اقوام متحدہ سمیت دیگر انسانی حقوق تنظیموں کے مطابق یہ ظالمانہ قانون ہے، جسے اقوام متحدہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی بھی قرار دیا ہے، جبکہ حکومت کا موقف ہے کہ اس سے بے گھر افراد کو بہتر رہائش کے مواقع مليں گے۔ ایک اندازے کے مطابق ہنگری میں گیارہ ہزار بے گھر افراد کے لیے رہنے کی جگہ میسر ہے، جبکہ ملک میں بیس ہزار افراد بے گھر ہیں،