خستہ حالی کے شکار افریقی ملک صومالیہ میں2 مزید خودکش حملوں میں16 افراد ہلاک اور36 زخمی
افریقی ملک صومالیہ ایک بار پھر دھماکوں سے لرز اٹھا، دو خودکش حملوں میں سولہ افراد ہلاک اور چھتیس زخمی ہوگئے، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صومالیہ کے جنوب مغربی شہر بیدوہ میں خود کش بمباروں نے ایک ریسٹورنٹ اور ایک کافی شاپ کو نشانہ بنایا جہاں بمباروں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، پولیس کے مطابق پہلے حملے میں 7 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوئے جبکہ دوسرے حملہ میں 9 افراد ہلاک اور 20زخمی ہوگئے،یاد رہے کہ صومالیہ میں بوکو حرام اور داعش جیسی انتہا پسند تنظیمیں سرگرم ہیں،،