انور مجید کی درخواست پر سماعت: ایف آئی اے نے جواب کیلئے مہلت مانگ لی
سندھ ہائیکورٹ نے انور مجید کی ایف آئی اے کے خلاف درخواست کی سماعت کی تو ایف آئی اے نے عدالت سے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگی جس پر عدالت نے تفتیشی افسر نجف مرزا کو 20 نومبر کو طلب کرلیا۔انور مجید نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے کی جانب سے جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں اس لیے ادارے کو ہراساں کرنے سے روکا جائے اور مقدمات کی تفصیلات بتائی جائے۔
درخواست میں انور مجید نے استدعا کی کہ ایف آئی اے سے ان کے خلاف زیر التواء انکوائری کی بھی تفصیلات مانگی جائیں۔