مائیکرو سوفٹ کے شریک بانی پال ایلن65سال کی عمر میں انتقال کرگئے
امریکی میڈیا کے مطابق مائیکروسوفٹ کےشریک بانی پال ایلن65 برس کی عمرمیں جہان فانی سے کو چ کرگئے، پال ایلن کو خون کا سرطان لاحق تھا، امریکی میڈیا کےمطابق مائیکروسوفٹ قائم کرنے کے وقت ایلن کی عمر22 اور بل گیٹس 19 برس کےتھے، تاہم پال ایلن نے1983 میں مائیکروسوفٹ چھوڑکر اسپورٹس اور ایرواسپیس کےشعبوں میں سرمایہ کاری کرلی تھی۔