کراچی: نیشنل ہائی وے پر ہائی ٹینشن وائر کی زد میں آکر ایک بچہ شدید زخمی
پولیس کے مطابق ہائی ٹینشن وائر گرنے کا یہ واقعہ نیشنل ہائی وے پر بن قاسم ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا، جس کی زد میں وہاں سے گزرنے والا ایک بچہ آگیا اور جھلس کر شدید زخمی ہوگیا۔کچھ دیر بعد ایمبولینس پہنچی تو بچے کو اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے عزیزوں کی تلاش جاری ہے، کیونکہ اس کے پاس سے ایسی کوئی چیز یا دستاویز نہیں مل سکی، جس سے اس کی شناخت یا گھر کا پتہ معلوم ہوسکے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے ہوش میں آنے کے بعد بیان لیا جائے گا۔