چاردہائیوں تک فلم بینوں پر سحرطاری کرنیوالی صبیحہ خانم نے زندگی کی تراسی بہاریں دیکھ لیں
ملکوتی حسن اور دلکش آواز کی مالک مختار بیگم جنہیں آج دنیا صبيحہ خانم کے نام سے جانتی ہے، صبیحہ خانم نے فلمی سفر کا آغاز فلم '' ببلی '' سے کيا جسے کافی پذیرائی ملی، اس کے بعد انہو نے کامیابی کی سیڑھی پر قدم رکھا اور پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔۔صبیحہ خانم نے اپنے دور کے تمام مقبول فلمی اداکاروں کے ساتھ فن کے جوہر دکھائے لیکن سنتوش کمار کے ساتھ ان کی جوڑی کو عوام ميں بہت پذيرائی ملی۔دو آنسو ، غلام، رات کی بات، قاتل، انتقام، حمیدہ، سرفروش ، عشقِ لیلیٰ، وعدہ، سردار ، سات لاکھ صبیحہ خانم کی ایسی فلميں ہیں جو آج بھی پرستاروں پر سحر طاری کيے ہوئے ہيںصبیحہ نے سنتوش کمار کے ساتھ بے شمار اردو فلموں کے علاوہ بہت سی پنجابی فلموں میں بھی کام کیا۔ اردو اور پنجابی فلمیں بھی اردو فلموں کی طرح سپرہٹ ہوتی چلی گئیں،، ان کی ’’دلّا بھٹی‘‘اس دور کی ایک سپر ڈپر ہٹ فلم تھی۔ انہیں تاشقند فلم فیسٹیول میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا جبکہ 1987ء میں حکومت کی طرف سے پرائڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا۔