کراچی: بجلی کی ہائی ٹینشن تار گرنے سے لڑکاجھلس گیا۔
کراچی میں نیشنل ہائی وے پر ہائی ٹینشن وائر گرگئی، جس کی زد میں آکرلڑکا جھلس کر شدید زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق نیشنل ہائی وے بن قاسم ٹائون میں ہائی ٹینشن وائر گر گئی ، وہاں سے گزرنے والا لڑکا اس کی زد میںآنے سیجھلس کر شدید زخمی ہوگیا، لڑکے کو ایمبولینس کے ذریعے سٹیڈیم روڈ پر واقع نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے کہاکہ بچے کی عمر 14 سال ہے تاہم ایسی کوئی چیز یا دستاویز نہیں مل سکی جس سے اس کی شناخت یا گھر کا پتہ معلوم ہوسکے، بچے کے عزیزوں کی تلاش جاری ہے۔پولیس نے کہا کہ بچہ کے ہوش میں آنے کے بعد اس کا بیان لیا جائے گا۔واضح رہے کہ اس سے پہلے احسن آباد کے علاقے میں بجلی کے تار گرنے سے 8 برس کے بچے کے ہاتھ ضائع ہوگئے تھے۔