گلوکار کی ناک توڑنے کا الزام، بارسلونا کے کھلاڑی کو 12 برس قید کی سزا کی درخواست
سپین میں استغاثہ نے بارسلونا کے کھلاڑی اردا ٹوران کو 12 برس قید کی سزا سنانے کی درخواست کر دی۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سزا کی درخواست گزشتہ ہفتے ایک نائٹ کلب میں ہونے والی لڑائی کے دوران ٹوران کی جانب سے ایک سنگر کا ناک توڑنے کے مقدمے کے سلسلے میں کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ لڑائی ٹوران کی جانب سے سنگر برکے ساہن کی بیوی کے بارے میں نازیبا کلمات کے بعد شروع ہوئی تھی جبکہ ٹوران پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔