ملک کے اکثر علاقوں میں موسم نے رت بدل لی۔
ملک کےاکثرعلاقوں میں موسم نےرت بدل لی، میدانی اور بالائی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں خنکی بڑھ گئی، جبکہ پہاڑی علاقوں میں بھی برف نے بھی پہاڑوں کو اپنی چارد میں لپیٹنے کی نوید سنا دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیگا،تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں، گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔اس دوران بعض مقاما ت پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے
گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا، تاہم پاراچنار میں آئھ،میر خانی اور دروش میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔