بھارت:کالج کی زیر تعمیر عمارت منہدم، 3ہلاک،14زخمی
بھارتی ریاست اتر پردیش میں واقع دون ڈگری کالج کی زیرتعمیر عمارت اچانک منہدم ہوگئی جس کے نتیجہ میں3 افراد ہلاک اور14زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاسٹ اترپردیش کے ضلع شاہجہاں پور میں زیر تعمیر کالج کی عمارت منہدم ہونے کے واقعہ کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا،عمارت میں 65 مزدور کام کر رہے تھے،شاہجہاں پور کے ایس پی شیو سنپی چینپا نے کہا کہ امدادی ٹیموں کے ارکان نے ہنگامی بنیادوں پر زخمیوں کوملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر د یا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق انٹر کالج کی عمارت میں لنٹر ڈالا جارہا تھا کہ اسی دوران اچانک پوری عمارت زمین بوس ہوگئی،عمارت تعمیر کرانے والے ٹھیکیداروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔