بھارت: ایک شوہر سے علیحدگی،دوسرے کی بے وفائی ، خاتون نے خود کشی کر لی۔
بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ایک شوہر سے علیحدگی اور دوسرے کی بے وفائی کے بعد خاتون نے خود کشی کر لی۔بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست اتر کھنڈ کی رہائشی 35سالہ بینا بشٹ نے 5سال قبل شوہر سے علیحدگی اختیار کر کے اپنے دوست کے ساتھ شادی کر لی لیکن شادی کے ایک سال بعد ہی دوست نے بھی اسے چھوڑدیا۔ دونوں شادیوں میں ناکامی اور مالی مشکلات سے تنگ آکر بینا نے زہر کھاکر خود کشی کرلی۔ پولیس جائے وقوعہ سے نعش قبضے میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی۔