کراچی: پاک بحریہ کے بیڑے میں نئے فلیٹ ٹینکر شامل
کراچی میں کمیشنگ تقریب کے دوران پاک بحریہ کے بیڑے میں نئے فلیٹ ٹینکر کو شامل کردیا گیا۔ترکی کے تعاون سے کراچی شپ یارڈ میں تعمیر جہاز پی این ایس معاون بیک وقت دو ہیلی کاپٹرز ڈیک پر رکھنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے نئے فلیٹ ٹینکر کی کمیشنگ تقریب میں بطور مہمان خصوصی صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے شرکت کی۔ دوران تقریب مہمان خصوصی صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کو21 توپوں کی سلامی دی گئی بعد ازاں انہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا۔صدر عارف علوی نے پی این ایس معاون پاکستان نیوی ڈاک یارڈ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی این ایس معاون اپنی پیشہ ورانہ ذمیداریاں بھرپور انداز میں ادا کریگا۔ جدید ٹیکنالوجی سے لیس جہاز پاکستان نیوی کی ا?پریشنل صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا۔عارف علوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ عالمی دہشتگردی اور بحری قذاقوں کے خلاف پاکستان بحریہ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ پاک ترکی تعلقات پر ہمیں فخر ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملکی تاریخ کے پہلے کمبیٹ سپورٹ جہاز کی کمیشننگ باعث فخر ہے۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی اور گوادر کا شمار بڑی تجارتی بندرگاہوں میں ہوتا ہے۔پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فلیٹ ٹینکر ترکی کے تعاون سے کراچی شپ یارڈ میں تعمیر کیا گیا اورجہاز کو پی این ایس معاون کا نام دیا گیا ہے۔یہ جہاز مختلف قسم کے میری ٹائم ا?پریشز سرانجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہیجبکہ جہاز بیک وقت دو ہیلی کاپٹرز ڈیک پر رکھنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔