کراچی:ہمارے قائدین عدالتوں سے سرخرو ہونگے۔ ناصر شاہ
سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ ہمارے قائدین عدالتوں سے سرخرو ہونگے،چیف جسٹس سے امید کرتے ہیں ہمیں انصاف ضرور ملے گا۔ایف آئی اے کے پاس کوئی ثبوت نہیں ۔اگر مقدمے میں ثبوت نہیں ہوتا تو ملزمان کو بری کردیا جاتا ہے۔ سابق صدر آصف زرداری اور دیگر کی بینکنگ کورٹ میں پیشی کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ جن کے اکاؤنٹ سے دہشت گردوں کے رابطے نکلیں انہیں گرفتار کیا جائے، رکشہ ،فالودہ والے کے نکلنے والے اکاؤنٹس کوایف آئی اے کیس کاحصہ بنارہی ہیں۔ایک جے آئی ٹی میاں صاحب کے لیے بنائی گئی،جہانگیر ترین کے ملازم کے اکاؤنٹ نکلے ان کی جے آئی ٹی نہیں بنی۔