احتساب عدالت:شہبازشریف کی پیشی کے دوران سیکیورٹی کی بھاری نفری تعینات
ن لیگی کارکنان کے احتجاج کے پیش نظر انتظامیہ نے احتساب عدالت کے کے اندر اور باہرپولیس اوررینجرزکی بھاری نفری تعینات کر رکھی تھی، کسی بھی قسم کی ہنگامہ آرائی روکنے کیلئے اینٹی رائٹس فورس، ڈولفن اورپیروفورس کے اضافی دستے بھی موجود رہے۔ شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی کے بجائےعام گاڑی میں احتساب عدالت لایا گیا۔ پولیس کی جانب سے احتساب عدالت آنے والے تمام راستوں پر رکاوٹیں اور خاردار تاریں لگائی گئی تھیں اور سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے تھے۔ عدالت کے اطراف سڑکیں بند ہونے کے باعث صبح کے وقت اسکول اوردفاترجانے والے شہرویں کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔