عوام کے منہ سے نوالہ چھیننےوالوں کا حشر پوری قوم نے ضمنی انتخاب میں دیکھ لیا :مریم اورنگزیب
مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے وقت نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے مہنگائی بڑھا کے عوام کے منہ سے روئی کا نوالہ چھین لیا ہے ،ضمنی انتخاب میں عمران خان اپنی جیتی ہوئی نشستیں بھی ہار گئے جس سے ظاہر ہوتا ہے عوام تحریک انصاف کی عوام دشمن پالیسوں کو بھانپ گئے ہیں۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے دیکھیئے آگے ہوتا ہے کیا ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی ،ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ نون کو شکست دینے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے آزمائے گئے۔ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ عوام نے مہنگائی کا بدلہ ووٹ کی طاقت سے لیا ہے ،مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کی بات کی اور مہنگائی کو کنٹرول کیا ۔