بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رہا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے،رانا ثنااللہ
لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ شہبازشریف کو بلاجواز گرفتار کیا گیا ہے، اگر اسی طرح بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رہا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے ، قومی اورپنجاب اسمبلی اجلاس میں غیرقانونی اورغیرآئینی گرفتاریوں پراحتجاج کرینگے، رانا ثنااللہ نے کہا کہ بلاجواز گرفتاریاں معیشت کو تباہی کی طرف لے جارہی ہیں،آج ڈالر کا ریٹ بڑھ کر کہاں تک پہنچ گیا،رانا ثنااللہ کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف نے بطوروزیراعلیٰ پنجاب بڑے منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کی ہے۔