پاکستان کے بغیر خطے اور دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا، ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا وارکشائر یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے دنیا کو پاکستان کا شکریہ ادا کرنا چاہیے، پاکستان کے بغیر خطے اور دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے مشروط ہے، پاکستان کی خواہش ہے کہ امریکا افغانستان میں مکمل امن آنے تک موجود رہے۔ پاک فوج کے ترجمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا میں القاعدہ کو پاکستان کی مدد کے بغیر شکست نہیں ہو سکتی تھی، پاکستان کے بغیر خطے اور دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا، دہشتگردی کے خاتمے کیلئےدنیاکوہمارا شکریہ اداکرناچاہیے۔ پاک فوج کے آپریشن سے دہشتگردوں کی کارروائیاں صفر ہو گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملالہ یوسفزئی پر حملہ عورتوں کی تعلیم کے مخالف دہشتگردوں نے کیا۔